پاکستان میں چاروں ہی موسم اپنے رنگ بکھیرتے آگے بڑھ جاتے ہیں، کبھی راتیں سرد اور کبھی دن گرم ہوتے ہیں۔ لیکن آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہو گی۔

سال کے 365 دنوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتا ہے۔ گرمیوں میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ موسم گرما میں عام طور پر دن کا دورانیہ 13 سے14 گھنٹے ہوتا ہے۔ موسم سرما میں یہ دورانیہ سکڑ کر 10 سے11 گھنٹے رہ جاتا ہے۔21 جون سال کا طویل ترین جبکہ 22 دسمبر مختصر ترین دن ہوتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو طلوع آفتاب کاوقت7 بج کر6 منٹ اور غروب آفتاب کا وقت5 بج کر7 منٹ ہے۔ 22 دسمبر کے دن کا دورانیہ ہے 10 گھنٹے اور1منٹ ، جب کہ رات 13 گھنٹے اور 59 منٹ پر محیط طویل ہو گی۔ سرما میں دن ڈھلنے کا تو پتہ ہی نہیں چلتا تاہم 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ رفتہ رفتہ بڑھنے لگے گا اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی ۔۔