کرکٹر یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں جاوید میانداد کا وہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں ادا کیا تھا

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا سانحہ پشاور سے بہت دکھ ہوا ہے،،،کیوی ٹیم نے سکول کے بچوں کیلئے سامان بھیجا ہے،،سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بہت جلد پشاور جاؤں گا اور بچوں کا مورال بلند کرنے کی کوشش کروں یونس خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں،، انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانا چاہتا ہوں کوشش ہوگی کہ جاوید میانداد جیسی پرفارمنس دے سکوں یونس خان نے کہا آسٹریلیا کی وکٹیں خطرناک ہیں،اگر نوجوان کھلاڑیوں میں اعتماد کیا جائے تو ٹیم ورلڈ کپ بھی جیت سکتی ہے،،ایک سوال کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان سے ذیادہ بھارت پر دباؤ ہوگا،،اگر بھارت سے میچ جیت جاتے ہیں تو ٹورنامنٹ میں ٹیم بہترین کارکدگی دکھا سکتی ہے