تیونس کے صدارتی انتخابات میں محمد الباجی قائد السبسی نے اپنی کامیابی کا اعلان کردیا، نگران صدر نے شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے السبسی کے فتح کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

تیونس کے الباجی قائد ایسبسی نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے ملک میں ہونے والے پہلے صاف شفاف صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ،جبکہ ایگزٹ پولز میں کہا گیا ہے کہ انھیں پچپن اعشاریہ پانچ فی صد ووٹ ملے ہیں۔ دارالحکومت تیونس میں اٹھاسی سالہ السبسی کے حامیوں نے جشن منایا۔ نگران صدر مرزوقی نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے السبسی کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب ان کے حریف اور ملک کے نگراں صدر منصف مرزوقی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انتخابات اتنے سخت تھے کہ نتائج کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسبسی کی کامیابی کا مطلب بدنام نظام کی واپسی ہے جبکہ الباجی قائد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکنوکریٹ ہیں اور ملک میں استحکام لائیں گے۔