تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ معاملات طے پانے کا اشارہ دے دیا، کہتے ہیں کہ حکومت نے سنجیدگی دکھائی تو سیاسی بحران حل ہو جائے گا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں حکومت ناکام ہوئی تو پاکستان عراق اور شام بن سکتا ہے

اسلام آبادکے خیبرپی کے ہاؤس میں شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کے درمیان ملاقات ہوئی،جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوہزار پندرہ امن کا سال ہونا چاہیے، پینسٹھ کی جنگ کے بعد پہلی دفعہ سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کیا ہے، حکومت سے ہونےوالی گزشتہ ملاقات مثبت تھی، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بات چیت ہورہی ہے ،ہمیں مثبت توقعات ہیں، حکومت نے سنجیدگی دکھائی تو معاملات حل ہوسکتے ہیںاس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کااعلان کردے تو معاملات خوش اسلوبی حل ہوسکتےہیں، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی اے پی سی میں سفارشات آنے کا انتظار کررہےہیں امن کے سوا کوئی راستہ نہیں، حکومت ناکام ہوئی تو پاکستان ، شام اور عراق بن سکتا ہے