پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کی رکنیت بحال کردی گئی،الیکشن ٹریبونل نےمسلم لیگ نون کےامیدوار غوث علی شاہ کوکامیاب قراردیا تھا،

الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےحکم پرپیپلزپارٹی کے این اے دوسوپندرہ خیرپور ون سے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن ٹریبونل نے نواب علی وسان کی رکنیت ختم کرکےمسلم لیگ نون کےسید غوث علی شاہ کوکامیاب قراردیا تھا۔ نواب علی وسان نے سپریم کورٹ میں ٹریبونل کے فیصلےکوچلینج کیا تھا جس پر عدالت عظمٰی نے الیکشن کمیشن کو رکنیت بحال کرنےکاحکم دیا۔الیکشن کمیشن نےنواب علی وسان کی رکنیت بحال کرنےکا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے،