پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بوم بوم آفریدی ، محمد عرفان ، وہاب ریاض اورفواد عالم کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ، فاسٹ باؤلرزمحمد عرفان ، وہاب ریاض اوربیٹسمین فواد عالم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر ایک الیکٹرونکس کمپنی کے لیئے ماڈلنگ کی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے کرکٹرزکو شوکازنوٹس جاری کیئے گئے دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ الیکٹرونکس کمپنی پی سی بی کی سب سے بڑی سپانسربھی ہے چاروں کرکٹرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ سات یوم میں اپنا تحریری جواب ڈسپلنری کمیٹی میں جمع کروائیں ،واضع رہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر کسی سے معاہدہ نہیں کرسکتا۔