قدرت نے پاکستان کو چاروں موسموں کا خوبصورت عطا کیا ہے ۔مختلف موسموں میں دن اور رات کا دورانیہ بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔آج سال کا مختصر ترین دن تھا ۔ جبکہ رات سب سے طویل ہے۔

سال کے تین سو پینسٹھ روز میں رات دن کے دورانیے میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتا ہے۔ گرمیوں میں دن طویل اور راتیں مختصر ہوتی ہیں ۔جبکہ موسم سرما میں دن مختصر اور راتیں طویل ہوتی ہیں ۔موسم گرما میں عام طور پر دن کا دورانیہ تیرہ سے چودہ گھنٹے ہوتا ہے ۔جو سردیوں میں کم ہو کر دس سے گیارہ گھنٹے رہ جاتا ہے ۔اکیس جون سال کا طویل ترین جبکہ بائیس دسمبر مختصر ترین دن ہوتا ہے۔ بائیس دسمبر کو دن کا دورانیہ صرف دس گھنٹے اور ایک منٹ ہوتا ہے ۔جبکہ رات تیرہ گھنٹے انسٹھ منٹ پر مشتمل ہوتی ہے ۔تیئیس دسمبر کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج بڑھنے لگتا ہے اور راتیں مختصر ہونا شروع ہو جاتی ہیں