نیپال میں ایک نجی سکول کی طالبات آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں، ایک دوسرے کے بال نوچے، دونوں اطراف سے تھپروں اور گھونسوں کی بارش ہوتی رہی

یہ کوئی ڈبلیو ڈبلیو ایف کا رنگ نہیں، بلکہ نیپال کے ایک سکول کی طالبات ہیںجو معمولی سی بات پر آپس میں جھگڑ پڑیں سکول میں طالبات کے دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی، بات رفع دفعہ ہو گئی لیکن رنجش پر سکول کے باہر آپس میں لڑ پڑیںخواتین طالبات ایک دوسرے کے بال نوچتی رہیں، دونوں اطراف سے گھونسے اور مکوں کی بارش بھی ہوئیکبھی کبھی ایک کا پلڑا بھاری ہوتی تو کبھی دوسری کا۔پاس کھڑے طلبہ اور طالبات نے تماش بینوں کا کردار بھی خوب نبھایااور حمایتی ایک دوسرے کی حوصلہ افزاہی بھی کرتے نظر آئے، تاہم بات جب حد سے بڑھنے لگی تو دیگر نے آگے بڑھ کر بیچ بچاؤ کرایا