دنیائے کرکٹ میں جارحانہ بلے بازی سے پہچان بنانیوالے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکلم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
برینڈن میکلم نےانٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز2004میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سےکیا۔ برینڈن میکلم99ٹیسٹ اور254ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈکی نمائندگی کرچکےہیں۔ برینڈن میکلم نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئٹنی کرکٹ میں اپنی پہچان قائم کی،انہوں نے اکہتر ٹی ٹونٹی میچ کھیلے. ورلڈ کپ 2015کے نویں میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے خلاف 18 گیندوں میں ففٹی بنائی میکلم نے اپنی اننگز میں 25گیندوں میں 8چوکوں اور6چھکوں کیساتھ 77رنز بنائے۔ وہ ورلڈ کپ میں تیز ترین ففٹی بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ برینڈن میکلم فروری میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعدریٹائرہوں گے