بھارت میں چارٹر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں4 افراد ہلاک ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے چارٹر طیارے کو دہلی کے قریب بگولہ گاؤں میں حادثہ پیش آیا۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں ٹیکنیشن سوار تھے ۔ حادثے کےبعد فائر بریگیڈ کے پندرہ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ بھارتی حکام کے مطابق طیارے میں دس افراد سوار تھے۔