خیبر پی کے اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی خالی نشست پر آج انتخاب ہوگا
تحریک انصاف کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی مہر تاج روغانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ارباب اکبر حیات کو میدان میں لایا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ارباب اکبر حیات کو پیپلز پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے۔ امتیاز شاہد قریشی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد خیبر پی کے اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی نشست گزشتہ چودہ ماہ سے خالی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی نشست کیلئے پولنگ آج دو پہر دو بجے اسمبلی ہال میں ہوگی۔