اسلام آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدید تر ہو گیا
وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد کے آغاز کے ساتھ ہی سیکٹرز جی سیون ون، ٹو، تھری میں گیس کا پریشر انتہائی ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر رہائش پذیر چھوٹے سکیل کے سرکاری ملازمین کا جینا مشکل ہو جاتا ہے۔ ناشتہ اور کھانا تیار نہ ہونے سے وہ بروقت دفاتر نہیں پہنچ پاتے۔ ان کے احتجاج اور وقت نیوز کے معاملہ اٹھانے پر حکومت نے ایک انچ کے بجائے دو انچ کی گیس پائپ لائن بچھانے کا آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ مین پائپ لائن کی مرمت پر بھی توجہ دے رہی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ اب امید ہو چلی ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اگر لوڈشیڈنگ کرنا مجبوری ہو تو کھانے پکانے کے اوقات میں ضرور گیس فراہم کی جائے۔وفاقی دارالحکومت کے باسی کہتے ہیں، لائنیں بچھائی جا رہی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کام میں بھی تیزی لائی جائے۔۔