مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،دشمن کو پاکستان پر بری نگاہ نہیں ڈالنے دیں گے:ایئرچیف سہیل امان
کلر کہار میں منعقد ہونیوالے پاک فضائیہ کے انسداد دہشتگرد کورس کے تقریب تقسیم اسناد میں ایئرچیف مارشل مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں دوسوچھبیس اہلکاروں کوکورس مکمل ہونے پرسرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ پانچ خواتین افسروں نےبھی کورس مکمل کیا۔ بہترین کارکردگی پرفلائنگ آفیسرزینب کو"بیسٹ لیڈی آفیسر"ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر خطاب میں ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ کورس مکمل کرنے والےاہلکاروں کی تربیت کا معیار بے مثال ہے۔ کورس میں شامل خواتین افسروں کی کارکردگی متاثرکن ہے۔ پاکستانی قوم امن سے محبت کرتی ہے اور امن سے زندگی گزارنا چاہتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ہرطرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ دشمن کو مادر وطن پر بری نگاہ نہیں ڈالنے دیں گے۔