تحریک انصاف کی کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں ریلی
سبحان احمد ساحل کی سربراہی میں تحریک انصاف نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں ریلی نکالی، جو پاسپورٹ آفس صدر سے شروع ہو کر سندھ اسمبلی کے داخل راستے پرجا کر منتشرہوگئی، اس موقع پر سبحان احمد ساحل نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے کرپٹ لوگوں کو بچانے میں لگی ہوئی ہے، اور اس کی توجہ امن و امان، بھتہ خوری اور دہشتگردی سے ہٹ گئی ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے تاکہ جس طرح شہر سے بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور رہزنی کی وارداتیں کم ہوئی ہیں،اسی طرح کرپشن کا ناسور بھی ختم ہوسکے۔ اس موقع پر خاتون کارکن نے کہا کہ ہماری آواز اور ہمارا احتجاج کراچی کے محافظ رینجرز کیلئے ہے، تحریک انصاف کی ریلی کے باعث صدر کے علاقے میں ٹریفک جام رہا ،جس سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا