پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لاہور میں تشہیری مہم کا انعقاد
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پروموشن کے لیے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم،ڈین جونز اور محمد عرفان ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ پہنچے۔کھلاڑیوں نے شہریوں سے بات چیت بھی کی ۔اس موقعے پر زندہ دلان لاہور نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹد کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،جبکہ لاہوریے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز بنانے کے لیے بے تاب نظر آئے.اسلام آباد یونائٹڈ نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 20پلئیرز کو ٹیم کا حصہ بنایا، جبکہ سیعد اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ میں بطور اضافی کھلاڑی شامل کیے گئے، ویسم اکرم کا کہنا تھا کہ سیعد اجمل کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفر قبول کی۔