حب میں درگاه شاه نورانی کو چالیس روز بعد زائرین کے لئے کهول دیاگیا

حب میں ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے چالیس روز بعد درگاه شاه نورانی کو زائرین کے لئے کهول دیا، درگاه میں بارہ نومبر کو بم دهماکہ ہوا تها جس میں اسی کے قریب افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوئے تهے،دهماکے کے بعد درگاه کو سیل کرکے بند کر دیا گیا تها،، ،، درگاه اور اردگرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،، درگاه کے احاطے میں پچاس لیویز اہلکاروں سمیت سو افراد کو تعینات کیا گیا ہے،، جن میں دس خواتین بھی شامل ہیں اس کے علاوه درگاه آنے والے تمام افراد کی سخت چیکنگ ہوگی انٹری چیکنگ اور پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا