سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اے کیور فار ویل نس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

شہرہ آٓفاق فلم سیریز پائریٹس آٓف دی کیربیئن کے ڈائریکٹر گور وربنسکی کی فلم اے کیور فور ویل نیس عقل و شعور کی سرحد سے دور پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے،،، فلم میں مختلف تخیلاتی مناظر سے ایک ہلکی سی جھلک دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،ڈین ڈہان کو ذہنی صحت کی بحالی کے ایک ادارے میں بھیجا جاتا ہے۔ جہاں وہ پراسرار واقعات اور مخفی رازوں کا کھوج لگانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے بعد ان کی اپنی دماغی صحت کی خرابی کے خدشات پیدا ہوجاتے ہیں۔
ڈین ایک سبز محلول میں کچھ انسانوں کو دیکھتا ہے،، اسی وقت اسےیہ احساس ہوتا ہے کہ وہ خود بھی اسی بیماری میں مبتلا ہے،، سنسنی اور سسپنس سے بھرپور فلم اگلے برس 17 فروری کو ریلیز کردی جائے گی۔