چینی مارشل آرٹس پریکٹیشنر نے تیس برسوں میں 400کتابیں تصنیف کی ہیں۔ وانگ چانگ یو

شائی چیاجوانگ (آئی این پی ) شمالی چین کے صوبہ ہیبی میں چین کے مارشل آرٹس کے ایک پریکٹیشنر نے گذشتہ تیس برسوں میں قریباً 400رہنما کتب تحریر کی ی ہیں جس میں انہوں نے مقامی مارشل آرٹس سٹائل کی ”مکا اور ہتھیار “ دونوں کے بارے میں ہدایات فراہم کی ہیں ، 53سالہ مارشل آرٹس پریکٹیشنر وانگ چانگ یو چین میں ” مارشل آرٹس کے آبائی گڑھ “ کے طورپر جانے جانیوالے مشرقی ہیبی کے شہر چانگ جو کے اپنے آبائی علاقے میں رہتا ہے۔انہوں نے ابتدائی عمر میں مارشل آرٹس کی پریکٹس شروع کر دی اور اس وقت وہ چینی مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے رکن ہیں ، کئی دہائیوں کی پریکٹس کے دوران کے مقامی مارشل آرٹس جسمانی مظاہرے اور زبانی ہدایات کے ذریعے انتہائی سخت ہیں تاہم ان کے لئے ریفرنس کے طورپر باضابطہ رہنما کتب کا فقدان پایا جاتا ہے ۔وانگ نے 1986ءمیں بہت بڑے پراجیکٹ کا آغاز کیا اور چانگ جو مقام والے مارشل آرٹس کے مختلف سٹائلوں کی مووز اور مہارتوں کو مرتب کرنے اور جمع کرنے اور ریکارڈ کرنے کا کام شروع کیا ، اس نے وضاحتی طورپر تحریر کی جانیوالی ہدایات کے ساتھ رائس پیپر پر موومنٹس کے کے ہر سیٹ کیلئے اہم پوائنٹس لکھنے کے لئے برش پین کا استعمال کیا اور دھاگے والی کتابوں میں تحریری مواد مرتب کیا ، انہوں نے اب مقامی مارشل آرٹس کے بارہ نمائندہ سٹائلوں کے بارے میں 400رہنما کتب مکمل کر لی ہیں ۔وانگ نے کہا کہ چنگ جو چینی مارشل آرٹس میں مالا مال ہے جو کہ تمام چینیوں کی ملکیت روحانی اور ثقافتی خزانوں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی پریکٹیشنر کے طورپر میری یہ ذمہ داری ہے کہ چینی مارشل آرٹس کو اچھی طرح محفوظ اور آگے بڑھانے کا یقینی بنایا جائے ۔