وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آج رنگ روڈ سدرن لوپز کا افتتاح کریں گے
قائد کا خواب تعبیر بنا پنجاب، اب جڑے ہیں بائیس کلومیٹر اہم شاہراہ سے، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ ایس ایل ون اور ایس ایل ٹو رنگ روڈ اتھارٹی اور ڈبلیو ایف او کے مشترکا تعاون سے بنائی گئی ہے جو پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے پبلک پرائیویٹ پارٹرشپ انفراسٹرکچر پراجیکٹ ہے، نصوبے کی تکمیل ایک سال کی ریکارڈ مدت میں ہوئی،، جو یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی آرام دہ اور محفوظ آمد و رفت کا باعث بنے گی،، شاہراہ کی چوڑائی نوے میٹر ہے جو چھ لینز پر مشتمل ہے، لاہور کی اہم شاہراہوں تک عوام کی آسان رسائی کیلئے چھ انٹرچینج، چودہ وہیکلر سب وے، تین پیڈیسٹرین برج، 11 بڑے برج اور 14 چھوٹے برج بنائے گئے ہیں، کماہاں سے اڈہ پلاٹ رائیونڈ تک سدرن لوپ میں مصنوعی جنگل، آکسیجن پاکٹ، آٹومیشن ٹول کلیکشن جیسے اہم فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔