ہم اِتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے: آصف علی زرداری
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت سینیئر رہنماوَں اور اراکین اسمبلی کا اجلاس ، بلاول ہاوَس میں ہونےوالے اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ ہم مشکل حالات سے گھبرانےوالے نہیں ہیں،مشکل حالات میں ہم ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر اُبھرتے ہیں. موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتا، مشکل وقت وہ تھا، جس کا سامنا شہید بی بی نے کیا. شہید بی بی نے ضیاء جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔آصف علی زرداری کامزیدیہ بھی کہناتھاکہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں. جھوٹے دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا. ہم پر جتنا ظلمکیا جائیگا، ہم برداشت کا بھی اتنا حوصلہ رکھتے ہیں، ہم اِتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے ۔اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیاان کا کہناتھاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یوم شہادت بھرپور عقیدت و احترام سے منائیں گے ،شہید بھٹو نے ملک کو سن 1973 کا آئین دیا، آمروں نے متفقہ دستور کا حلیہ بگاڑدیا، ہم 18 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے. شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت 27 دسمبر کو پاکستان کے عوام گڑھی خدابخش میں جمع ہو کر سازشی عناصر کو شکست فاش سے ہمکنار کریں گے ہم نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے سن 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا . سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی کی نئی حکمت عملی تشکیل دیں گے،ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے. ایک طرف پانی و گئس بند، دوسری جانب صوبائی حکومت کو فنڈز بھی نہیں دیئے جاتے. اجلاس میں خورشید شاہ، قائم علی شاہ، قمر الزمان کائرہ، نثارکھڑو, وزيراعلی سندھ مرادعلی شاہ، علی مدد جتک، ہمایوں خان، چودھری لطیف اوردیگر رہنمابھی شریک تھے۔