وزیراعظم کا نیشنل یوتھ کونسل کے قیام کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےحکومتی سطح پرہائی پاورڈنیشنل یوتھ کونسل کےقیام کافیصلہ کرلیا ہے، نوجوانوں کو سرکاری سطح پر اونر شپ ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یوتھ کونسل کےپیٹرن ان چیف خودوزیراعظم ہوں گے اور صوبائی وزرائےکھیل بھی نیشنل یوتھ کونسل کاحصہ ہوں گے۔ کہا جارہا ہے کہ ملکی سطح پر اسپورٹس کےنمایاں ناموں کویوتھ کونسل میں شامل کیاجائےگا۔ وزیر اعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کےقیام کی ذمہ داری اپنے معاون خصوصی عثمان ڈارکوسونپ دی ہے ،نیشنل یوتھ کونسل کےساتھ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک بنایاجائےگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کونسل کے ذریعےملک بھر میں نوجوانوں کے لئےہونےوالی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔