شاہ سلمان کے بھائی سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔شہزادہ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سوگوار خاندان سے لوگ اتوار سے منگل تک اظہارِ تعزیت کر سکتے ہیں اور ان تین ایام میں نمازِ مغرب سے نمازِ عشا کے درمیان تعزیت کے لیے شاہی خاندان کے افراد سے ملاقات کی جاسکتی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔شہزادہ طلال کا شمار سعودی شاہی خاندان کے انتہائی تعلیم یافتہ افراد میں کیا جاتا تھا۔شہزادہ طلال مختلف وزارتوں کے علاوہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔اس کے علاوہ شہزادہ طلال نے یونیسیف اور یونیسکو کے خصوصی ایلچی کا عہدہ بھی سنبھالا۔