حکومت نے نوجوانوں کیلئے متعدد پروگرام شروع کئے:ڈاکٹر عشرت
ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری سے متعلق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کیلئے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں جو ملک کا اثاثہ ہیں۔اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کے احساس پروگرام کے تحت حکومت انڈرگریجویٹ طلباء کو دولاکھ سے زائد وظائف فراہم کررہی ہے جو وظائف کا اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔مشیر نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔