آئی ایس پی آر کی بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں فائرنگ کے تبادلے کی تردید
بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے جسکا پاک فوج منہ توڑجواب دے رہی ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور ان کی متعدد چوکیاں تباہ ہوگئی ہیں۔آئی ایس پی آر نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیرن اور وادی نیلم میں فائرنگ کے تبادلے کے پروپیگنڈے کی تردید کی ہے۔