لودھراں میں 2 مسافر بسوں کی آئل ٹینکر سے ٹکر، 2افراد جاں بحق
ملک بھر میں شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ نہایت کم ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق لودھراں میں خانیوال روڈ قطب پور کے قریب 2 مسافر بسوں کی دھند کے باعث آئل ٹینکر سے ٹکر ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال دنیا پور منتقل کر دیا گیا ہے۔