کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا شکست کے دہانے پر، پاکستان کو فتح کیلئے 3وکٹیں درکار
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے اور قومی ٹیم کو دوسرے میچ اور سیریز میں فتح کے لیے محض تین وکٹیں درکار ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز 555رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا تھا۔