کراچی:مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک،3زخمی
کراچی کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ 1افرارہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایک گھرمیں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، جنہوں نے اہلِ خانہ کو رسیوں سے باندھ دیا۔ دوسری جانب 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو اس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان زخمی ہو گئے، 1 زخمی ملزم سول ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ایس پی جمشید ٹائون فاروق بجارانی کے مطابق 5 ڈاکو پاسٹر جارج نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کے لیے آئے تھے، جن میں سے 1 ڈاکو مقابلے میں مارا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ 1ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، زخمی ڈاکوئوں میں سے 1 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایس پی جمشید ٹا ئون نے کہا کہ پاسٹر جارج کے بیٹے نے 15 پر ڈکیتی کی اطلاع دی تھی، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک اور زخمی ڈاکوئوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش بھی کی جا رہی ۔