پشاور:کورونا سے میڈیکل سال اول کی طالبہ انتقال کر گئیں

پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار میڈیکل کالج کی طالبہ انتقال کر گئیں۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی میڈیکل کالج کی طالبہ ثنا ریاض خیبر گرلز میڈیکل کالج میں سال اول کی طالبہ تھیں۔کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے میڈیکل اسٹوڈنٹس کی تعداد 2 ہوگئی۔