آواران میں سرچ آپریشن ،7مشتبہ افراد ہلاک
بلوچستان کے علاقہ آواران میں دہشت گردو ں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ لیویز حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے سات مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ لیویز حکام کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ساتوں ہلاک افراد کی نعشیں سول ہسپتال آواران منتقل کر دی گئی ہیں۔