روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسا سکہ نکال دیا گیا

روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسے سکے کو سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔59 سالہ روسی شہری کی ناک میں سکہ اس وقت پھنسا تھا جب وہ صرف 6 سال کا تھا تاہم والدہ کی جانب سے ڈانٹ پڑنے کے ڈرسے بچے نے والدہ کو کچھ نہیں بتایا اور خود بھی اس بارے میں بھول گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روسی شہری نے حیران کن طور پر ناک میں بغیر کسی درد یا رکاوٹ کے 59سال گزارلیے تاہم چند ماہ قبل بزرگ شہری کو ناک میں درد اور رکاوٹ محسوس ہوئی جس پر وہ اسپتال جا پہنچے جہاں ڈاکٹر نے اسکیننگ کے بعد بتایا کہ ان کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے۔ڈاکٹرز کی جانب سے روسی شہری کی ناک کی سرجری کی گئی جس کے بعد ان کی ناک سے سکہ نکال لیا گیا، سکہ 1991 میں سویت یونین کے خاتمے کے بعد روس میں استعمال کیا جاتا تھا جس کی موجودہ قیمت ایک پینی سے بھی کم ہے۔