وزیراعظم کو ٹی وی کے ذریعے معاملات کا پتا چلتا ہے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں محسن شاہنواز رانجھا اور مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان کو مسترد کردیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نے آج ایک گھسا پٹا بیانیہ دیا۔ جب لوگ بےروزگاری اور بدحالی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہوں تو اس سے پہلے کہ وزیراعظم کہے کہ میں کیا کر سکتا ہوں ہو اسے مستفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شو پیس وہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے جس کو ٹی وی سے روپیہ کی قدر میں تاریخی کمی کا پتہ چلتا ہے۔ شو پیس وہ ہے جس کو آٹا 35 سے 90 روپے ہو جانے کا پتہ نہیں چلتا۔ ملک کی معیشت، منصوبوں ، اور ترقی کو تالا لگا کر کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کی بات کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے