وزیر داخلہ کا یو اے ای میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کے جلد خاتمہ کا مطالبہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت حماد عبید ابراہیم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان یو اے ای تعلقات، یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی شہریوں پر حالیہ ویزہ پابندی سےمتعلق بات چیت ہوئی اور عرب امارات میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے تعاون بڑھانے پر زوردیاگیا