اسلام آباد: وزیراعظم نے 4نئی ماڈل پناہ گاہوں کاسنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 4 نئی ماڈل پناہ گاہوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس کے تحت پناہ گاہیں جی نائن، ترلائی، ترنول اور منڈی موڑ میں تعمیر کی جائیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق نئی پناہ گاہیں کثیر المنزلہ ہوں گی جہاں مزدوروں کو کھانا بھی ملے گا اور پناہ گاہوں میں احساس پروگرام کی تمام سروسز دی جائیں۔ وزیراعظم نے ماڈل پناہ گاہوں کو صوبوں تک پہنچانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کہ پناہ گاہوں میں رہنے والوں کو فنی تربیت فراہم کی جائے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پناہ گاہوں کے لیے سی ڈی اے نے رعایتی نرخوں پر زمین دی۔ ملک بھر میں 27 پناہ گاہیں بن چکی ہیں جس میں سے سندھ میں 5، خیبر ختونخوا میں 8، بلوچستان میں 7، اسلام آباد میں 5، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک پناہ گاہ قائم کی گئی