الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا۔ریٹرننگ افسر نے میئر بنوں کی نشست پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جسے جے یو آئی کے کامیاب امیدوار عرفان درانی نے چیلنج کیا اور مؤقف اپنایا کہ 10 ہزار سے کم مارجن پر ہی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے عرفان درانی کی درخواست پرعبوری حکم جاری کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا عمل معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔ یہ حکم چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔