نوابزادہ براہمداغ بگٹی نے امریکی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پیکج یا اے پی سی مسئلے کا حل نہیں رہے۔
سوئٹزرلینڈ سےبذریعہ ٹیلی فون کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے براہمداغ بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں طویل عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر امریکی کانگریس کی قرارداد کے بعد پنجاب کے رہنماؤں کو بلوچستان کی فکرہوئی، نوازشریف سے متعلق براہمداغ بگٹی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے صدر اس سلسلے میں صرف سیاسی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب کُل جماعتی کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے اورنہ ہی بلوچستان کیلئے کسی پیکج کا فائدہ ، انہوں نے وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی اور دیگر بلوچ رہنماؤں کومزاحمتی تحریک میں شریک ہونے کی دعوت دی۔