بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ بلوچ رہنماوں سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے کی ضرورت ہے. سعد رفیق
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اے پی سی میں شرکت کرنے کیلئے غور کرے گی تاہم اے پی سی رسمی کاروائی ہوئی تو اس میں شرکت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں انکا کہنا تھا کہ بلوچستان اس وقت فوج کے حوالے ہے کہ اور یہاں سول حکومت کا کوئی کردار نہیں ، انھوں نے کہا کہ حقوق بلوچستان پیکج کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ بلوچستان کے جن سیاسی رہنماوں کو ترقیاتی فنڈز ملے ہیں انھوں نے بھی وہاں پہ کوئی کام نہیں کیا جس سے وہاں کی عوام کو کوئی فائدہ نہین پہنچا ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بیسویں ترمیم پر عمران خان قوم کو گمراہ کرکہ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔