سیاسی بنیادوں پر قرضےمعاف کرانے والوں اور سوئس بینکوں میں دولت رکھنے والوں سے ملکی دولت واپس لینی چاہیئے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف

ایوان وزیراعلی میں آشیانہ ایکسٹنشن کی قرعہ اندازکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو قائد اوراقبال کے افکارکے مطابق ملک بنایئں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چونسٹھ سالہ تاریخ میں کسی حکومت یا نجی شعبے کی جانب سے غریبوں کے لیے ایسی کوئی ہاوسنگ سکیم متعارف نہیں کرائی گئی ۔ میاں شہبازشریف نے کہا کہ قوم کے اربوں کھربوں لوٹ لینے والوں سے قوم کی دولت واپس لینی چاہیے اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ارفع کریم ٹاورمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام اورڈیرہ غازی خان میں اخوت یونیورسٹی کے قیام کے بل کی منظوری دی گئی، کابینہ نے نجی سکولوں بچوں کو دی جانے والی سہولیات ، فیسوں کے معاملات کے ساتھ ان سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری بھی دی جو اس حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔ اجلاس میں کچی آبادی ترمیمی بل کی منظوری اورکمیٹی بھی تشکیل دی گئی