کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی رہی،ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز کی تیزی آج بھی برقرار رہی۔بینکنگ اسٹاکس میں زبردست تیزی نے انڈیکس کو آج بارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی۔ کاروباری کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس انسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار چھ سو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم ستائیس کروڑ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے بینک الفلاح اور جہانگیر صدیقی کمپنی میں نمایاں سودے ہوئے۔دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس تیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار تین سو دس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ستانوے کمپنیوں کے اناسی لاکھ پچاس ہزار چار سو سترہ حصص کا کاروبار ہوا۔ بیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چھبیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکیاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔