پنجاب اور بلوچستان میں بارش سے ماحول سہانا جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم بھی دیوانہ ہوگیا.

بادلوں کی اٹھکیلیوں نے بہار کے حسن کو چار چاند لگادیے ،،آسمان سے بوندیں ٹپکیں تو گویا ہرشے کو نیا روپ مل گیا،،،، لاہورسمیت کئی شہروں میں آسمان چھلکا تو ٹھنڈ بھی چپکے سے لوٹ آئی. اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادلوں کی سرگوشیوں نے پہلے موسم کو مستانہ بنایا پھر پانی برسا کرسب کو اس کا دیوانہ بنادیا،،،کوئٹہ سمیت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی باران رحمت نے سردی بڑھا دی ہے،،،کسی نے قہوہ پی کر لطف اٹھایا تو کوئی مچھلی پر ہاتھ صاف کرتا رہا. بالائی علاقوں کا رخ کریں تو وہاں کے نظارے اور بھی مست کردینے والے ہیں ،،،گلگت بلتسان۔،،ہنزہ نگر،،،دیامر اور سکردومیں برف کے گالے دیکھ کر سیاحوں کا دل مچلنے لگا،،،استور میں شدید برفباری کی وجہ سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا،،،چلاس شہر میں بارش سے خنکی مزید بڑھ گئی ،،،مالاکنڈ ڈویڑن کے بالائی علاقوں میں بھی رات سے برفباری اور بار ش کا سلسلہ جاری ہے،،،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج اور کل مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے.