عمران خان تبدیلی لانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر دیگر جماعتوں کے سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کرکے نئی جماعت بنا رہے ہیں: پرویز رشید
ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پہلی دفعہ صرف انتخاب کےموقع پر گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اپنی جماعت بنانے کا خیال آیا،جس کو سربراہ بنایا گیا ہے وہ پہلے ہی درجنوں باریاں لے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپی کے کی عوام سے ووٹ لینے کے بعد انہیں بھول گئےہیں، وہ آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی بھول جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویزرشید نے کہا کہ ن لیگ میں سینٹ کے لئے ٹکٹ قابلیت، اہلیت اور جمہوری جدوجہد کی بنا پر دیے گئےجبکہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز میں کوئی بھی امیدوارمتوسط طبقے سے تعلق نہیں رکھتا۔ سارے امیدوار یا تو ارب پتی ہیں یا اعلی ترین افسر شاہی کے نمائندے ہیں،آزاد کشمیر میں افسر شاہی کو خریدنے کےلیے ایک ٹکٹ رشوت کےلیے دیا گیا ہے۔۔