ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، آج استور میں درجہ حرارت منفی چھے ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے، تاہم شمالی علاقہ جات میں برفباری بھی جاری ہے، آج سب سے زیادہ سردی استور میں ہے، جہاں پارہ منفی چھے سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، پاراچنار میں درجہ حرارت منفی پانچ، سکردو منفی تین، کوئٹہ منفی دو جبکہ کالام، دیر، گوپس اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، رواں ہفتے کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔