موت کی سزا ختم کر دینی چاہیئےکیونکہ اس طرح حکومتیں کم از کم کسی انسان کی ہلاکت کی مرتکب نہیں ہوں گی: پوپ فرانسیس
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹی کن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کو تلقین کی ہے کہ وہ موت کی سزا کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں شروع کردیں۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مشترکہ رائے سے موت کی سزا کو ختم کردیں کیونکی اس طرح حکومتیں کم ازکم کسی انسان کی ہلاکت کی مرتکب نہیں ہوں گی۔ دنیا میں ستر سے زیادہ ممالک میں موت کی سزا ختم کی جا چکی ہے ،،پوپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کو دہشت گردی کے شدید ترین خطرات لاحق ہیں