دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے والدہ کو قتل کر دیا
خون سفید ہو گیا،،، حیدر آباد کے نامراد نوجوان نے اپنی ممتا کا گلا اپنے ہی ہاتھوں گھونٹ دیا۔۔۔گوٹھ ٹنڈو جام میں نصیباں بی بی نے خاوند کی وفات کے بعد دوسری شادی کر لی جو اس کے بیٹے احمد منگواڑ کو سخت ناگوار گزری، آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے، جو بڑھتے چلے گئے۔۔پیر کی صبح ماں اور بیٹے میں پھر تلخ کلامی ہوئی،، جس پر سفاک بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل کردیا،فائرنگ کی زد میں آ کر ان کا ایک رشتہ دار بھی زخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بجھوائی جبکہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں،، اہل علاقہ کے مطابق احمد منگواڑ کا تعلق جرائم پیشہ عناصر سے ہے اور یہ کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہے