ابھی تک پٹھان کوٹ واقعے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت بھی معلوم نہیں ہوسکی:سرتاج عزیز
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت میں پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت میں واقعے کے ذمے داروں کےنام بھی آسکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں پیش آیا۔ ٹیلیفون نمبرز کی بنیاد پر کسی کا نام ایف آئی آر میں نہیں کرسکتے۔ ابھی واقعے کی تفتیش میں پہلا قدم ہے۔ تفتیش میں پیش رفت کے لیے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سرحد پار کسی جرم پر تفتیش میں قانونی پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔