کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک
کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب جاسوس طیارے نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے، ڈرون حملے کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا،،، حملے میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے،، جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔۔ذرائع کے مطابق حملہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا، حملے کے بعد ڈرون طیارے کی نیچی پروازوں کے باعث علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔۔۔ رواں سال یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے ، اس سے پہلے نو جنوری کو منگروتی میں جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔