پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شرجیل خان کےایشیا کپ میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے
پاکستان سپر لیگ میں کے تیسرے کوالیفائنگ فائنل میں شرجیل خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف شاندار سینچری سکورکی، یہی نہیں شرجیل خان کی پی ایس ایل میں مجموعی طور پر کارکردگی تسلی بخش رہی،، رومن رئیس اور بابر اعظم کو فٹنس مسائل کی وجہ سے شرجیل خان کی ایشیا کپ شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں،، ٹیم ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو بابر اعظم کی جگہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ رومان رئیس کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع کو قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ اور کپتان نے مشاورت شروع کردی ہے