زیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی اضافی پیداوار ملک میں جاری منصوبوں کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی اور دیگر اہم عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ دوہزار سترہ کے موسم سرما تک قومی گرڈ میں نو ہزار نوے میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی اضافی پیداوار معاشی اوردیگر منصوبوں کی تکمیل میں مدد گارثابت ہوگی۔ بجلی کی اضافی پیداوار سے لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کےتمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔