ریلوے میں میرٹ پر بھرتیاں کررہے ہیں, پرانی ٹرینوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کررہے ہیں : خواجہ سعد رفیق
لاہور میں ریلوے کی مزدور یونین کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے میں میرٹ پر بھرتیاں کررہے ہیں۔ اپنے حلقوں سے محکمہ ریلوے میں بھرتیاں نہیں کیں۔ ادارے کی بہتری کیلئے ہر شعبے میں میرٹ کو ترجیح دی ہے۔ ریلوے کی خامیاں دور کرکے آمدن میں اضافہ کیا۔ پرانی ٹرینوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ریلوے کی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ مسافربڑھ رہے ہیں توبوگیوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ محنت سے کام کرنیوالے مزدوروں اور افسروں کی وجہ سے ادارے میں بہتری آئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے پروگرام شروع کئے ہیں۔ ریلوے میں اہم عہدوں پر ایماندار افسر تعینات ہیں۔ ماضی میں ان افسروں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا تھا۔