وزیراعظم ہاؤس میں شرمین عبید چنائے کی آسکر کیلئے نامزد دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی
غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین مسئلے پر بننے والی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تاریک پہلو کو اجاگر کرنے پر شرمین عبید کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے، خواتین پر جبر اسلام کے منافی ہے ، روایات کے بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی صورت جوازنہیں بنایا جاسکتا ، حکومت اس بد نما داغ کو مٹانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو حقوق دینے کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے ، وژن دو ہزارپچیس میں خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، دستاویزی فلم کو آسکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے ،یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی