بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی انجری کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں پریکٹس سیشن کے دوران دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ پارتھیو پٹیل کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا ہے، پارتھیو پٹیل نے آخری مرتبہ فروری دو ہزار بارہ میں انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، بھارتی بورڈ کے مطابق تیس سالہ بیٹسمین نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں موقع دیا گیا ہے ، دھونی کی جگہ ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے ، ایشیا کپ کا پہلا میچ چوبیس فروری کو بھارت اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا